قندیل بلوچ قتل کیس ملزم بری

عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم کو بری کر دیا

ملتان ہائیکورٹ بینچ نے ماڈل گرل قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم کو بری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ملتان ہائیکورٹ بینچ کے جسٹس سہیل ناصر نے ماڈل گرل قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم کو بری کر دیا ہے قندیل بلوچ کو 15 جولائی 2016 کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا تھا، قندیل کی لاش گھر سے ملی تھی جس کے بعد اس کے بھائی محمد وسیم کو گرفتار کیا گیا، ملزم کو 27 ستمبر 2019 کو ملتان کی ماڈل کورٹ نے عمر قید سزا سنائی تھی۔

مزید پڑھیں:  بٹگرام، نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے خانیوال واقعہ کا نوٹس لے لیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق قندیل بلوچ کے والد عظیم کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ہم نے اللہ کی رضا کی خاطر اپنے بیٹوں کو معاف کر دیا ہے لہٰذا عدالت بھی ملزم کو معاف کریں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سکھ تاجر کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس سہیل ناصر نے راضی نامہ کی بنیاد اور گواہوں کے بیانات سے منحرف ہونے پر ملزم کو بری کیا، کیس کے مرکزی ملزم وسیم کی جانب سے ایڈووکیٹ سردار محبوب نے دلائل پیش کیے تھے۔

واضح رہے کہ ماڈل گرل قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم محمد وسیم مقتولہ کا سگھہ بھائی تھا۔