پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اور حنیف عباسی سمیت پانچ لیگی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔
سول جج ملک مبشر حسین کی عدالت نے مسلم لیگ ن کی احتجاجی ریلی میں کار سرکار کی مداخلت پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 5 لیگی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیا ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر، حنیف عباسی سمیت لیگی رہنماؤں پرتھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے، مقدمے میں دیگر شریک ملزمان کو عدالت نے بری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سارے کے سارے ادارے ملکر الٹے ہو گئے ،ہمارے خلاف کچھ نہیں نکلا
خیال رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کو نیب عدالت نے 6 جولائی 2018 کو مریم نواز کی جھوٹی ٹرسٹ ڈیڈ پر گواہی کے الزام میں 1 سال کی قید کی سزا سنائی تھی جس پر نیب حکام نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا جس کے بعد کیپٹن (ر) صفدر نے اپنے آبائی علاقے کے بجائے راولپنڈی سے گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔