ڈیجیٹل پے منٹ سسٹم

ملک کے پہلے ڈیجیٹل پے منٹ سسٹم ”راست” کا اجراء کر دیا گیا

وزیرِ اعظم عمران خان نے ملک کے پہلے ڈیجیٹل پے منٹ سسٹم ”راست” کا اجراء کردیا۔ راست پروگرام اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے شہریوں، کاروبار اور حکومتی اداروں کے مابین رقوم کی ترسیل و ادائیگی کیلئے بنایا گیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے، راست کے تحت کم مالیت کی ریٹیل اداگیاں اور رقوم کی منتقلی ڈیجیٹل طریقے سے تیز اور سہل ہوں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ مختلف مالیاتی اداروں جن میں کمرشل بنک، مائیکرو فنانس ادارے و بنک، حکومتی ادارے اور فِنٹیکس شامل ہیں، وقت کی بچت کے ساتھ کم لاگت سے مرکزی سسٹم تک رسائی و روابط قائم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کیلئے پب جی گیم کے استعمال کا انکشاف
مزید پڑھیں:  کم برے امیدوار کوووٹ دیں، امریکی انتخاب میں پوپ فرانسس کا مشورہ

گذشتہ سال راست کے کاروبار و سرمایہ کاری کی سطح پر اجراء اور کامیابی کے بعد اس کا عام آدمی کی سہولت کیلئے شہریوں کی سطح پر اجراء کیا جا رہا ہے،راست کے اجرا سے عام آدمی کی بینکنگ چینلز اور الیکٹرانک ٹرانزیکشنز تک رسائی فوری اور آسان ہوگی۔