ویکسین نہیں لگواوں گا

کتنی ہی بڑی قیمت کیوں نہ چُکانی پڑے ویکسین نہیں لگواوں گا

نمبر ون ٹینس اسٹار نوواک جوکوچ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے ویکسین نہیں لگواوں گا، چاہے اس کے لیے کتنی ہی بڑی قیمت کیوں نہ چُکانی پڑے۔

ٹینس اسٹار نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ میں ویکسین کے مخالف نہیں ہوں، لیکن میں اس بات پر قائم ہوں کی انسان کو اپنی باڈی کے ساتھ کیا کرنا ہے یہ اس کا حق ہے۔ میں ویکسین لگوانے پر مجبور نہیں ہوں گا۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان

نوواک جوکوچ سے یہ بھی پوچھا گیا کہ ایسے وہ ومبلڈن اور فرنچ اوپن جیسے مقابلو ں سے باہر ہو سکتے ہیں، جس پر ان کا کہنا تھا کہ یہی وہ قربانی ہے جس کے لیے وہ تیار ہیں۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ پر امید ہیں کہ وہ ابھی کئی سال کھیل سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان

یاد رہے آسٹریلین حکومت نے ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کیا تھا، اور اب فرانس نے بھی یہی شرط عائد کر دی ہے۔ فرانس میں فرنچ اوپن کا انعقاد 22 مئی سے 5 جون کو ہونا ہے، اور ان کی حکومت نے بھی واضح کر دیا ہے کہ ویکسین کے بغیر کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔