پیٹرول کی نئی قیمت 12.03 روپے

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12.03 روپے کا اضافہ کر دیا

وفاقی حکومت نے ایک مرتبہ پھر عوام پر پیٹرول بم گراتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، پیٹرول کی قیمتوں میں 12.03 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں فی لٹر 12 روپے 3 پیسے کا اضافہ کیا جس کے بعد قیمت 147 روپے 83 پیسے سے بڑھ کر 159 روپے 86 پیسے ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 71 ہزار کی حد عبور

یہ بھی پڑھیں: ہر سال پاکستان میں 8 ہزار سے 10 ہزار بچے کینسر کا شکار ہوتے ہیں

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 144 روپے 62 پیسے سے بڑھ کر 154 روپے 15 پیسے ہو گئی ہے۔

حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.08 روپے کا اضافہ کیا اور اب نئی قیمت 116 روپے 48 پیسے سے بڑھ کر 126.56 روپے ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس طلب، 19 نکاتی ایجنڈا جاری

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 9 روپے43 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 114 روپے 54 پیسے سے بڑھ کر 123 روپے 97 پیسے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے پیٹرول 12.03 روپے مہنگا کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے سمری واپس وزارت خزانہ کو بھجوادی تھی۔