پاکستان کورونا سے اموات

پاکستان: کورونا سے 49 اموات، شرح 4.97 ریکارڈ

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 49 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 877 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2ہزار465 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 91 ہزار 423 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 49 ہزار553 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.97 فیصد پر پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:  کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں:10 فیصد سے کم شرح والے شہروں سے پابندیاں ختم ، نوٹیفکیشن جاری

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 390 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار ، خیبر پختونخوا 6 ہزار 153، اسلام آباد ایک ہزار ایک، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 371 اور آزاد کشمیر میں 773 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار670، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 11ہزار112، پنجاب میں 4 لاکھ 96 ہزار 724، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار388، بلوچستان میں 35 ہزار 133، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 180 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 250 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ، خطوط کے معاملے پر ججز سے تجاویز طلب

سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4792 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 13 لاکھ 88 ہزار 517 ہو گئی ہے۔