اسلام آباد پولیس واٹس ایپ بیسڈ سروسز

اسلام آباد پولیس کا واٹس ایپ بیسڈ سروسز کا آغاز

اسلام آباد پولیس نے واٹس ایپ بیسڈ سروسز کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہری وٹس ایپ میسنجر سے 03342874287 ICTP – ICTP پر فری میسیج کریں گے۔

وٹس ایپ پر تمام میسیجزبغیر کسی چارجز کے بھیجے جاسکیں گے جبکہ اس کے ذریعے شہری تمام سروسز فنگر ٹپس پر حاصل کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 31 مارچ کو ہی ہونگے، الیکشن کمیشن

مزید پڑھیں:  پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ کی منظوری

آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے شہری انگریزی اور اردو زبانوں میں سروسز حاصل کرسکتے ہیں، ہم جدید اور عوام دوست خدمات کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ نظام شہریوں کو انتہائی آسانی سے پولیس خدمات تک رسائی کے قابل بناتا ہے، شہری اپنی مطلوبہ خدمات تک رسائی کے لیے فراہم کردہ مینو سے ہی متعلقہ آپشن کا انتخاب کریں گے۔ یہ سروس انفرادی مسیج،ویڈیو،تصاویر وغیرہ کا جواب نہیں دے سکتی۔ انہوں نے مزہد کہ شہری آن لائن شکایات اور کرائم رپورٹنگ کے لئے آپشن نمبر 4 کا انتخاب کریں گے۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس،ججز کے خط پرغور