وزیراعظم لاہور روانہ

وزیراعظم سرکاری دورے پر لاہور روانہ

وزیراعظم عمرا ن خان ایک روزہ سرکاری دورے پر لاہور روانہ ہو گئے۔

وزیراعظم سرکاری دورے کے دوران وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سی ملاقات کرینگے، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ملاقات میں صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور کو اعتماد میں لیں گے اور خانیوال واقعے کے بارے میں اب تک کی تحقیقات پر وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان 24 فروری کو روس کا دورہ کریں گے

گورنر چودھری محمد سرور بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ عمران خان مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

محکمہ مواصلات کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران پنجاب میں روڑ سیکٹر میں حکومت پنجاب کے اقدامات کاجائزہ لیا جائے گا۔

مزید دیکھیں :   پٹرول اور ڈیزل کے بعد ایل پی جی قیمت میں60 روپے کلو اضافہ