روس یوکرین پر حملہ پابندیاں تیار

روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو پابندیاں تیار ہیں،امریکہ

امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے یوکرین پر حملہ کیا تو امریکا اس پر پابندیاں عائد کر دے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو پابندیاں تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو اب تک یوکرین کی سرحد سے روسی فوج واپس بلانے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے مزید کہا کہ روس نے حملہ کیا تو روس کے خلاف پابندیاں عائد کریں گے۔دوسری جانب امریکی وزیرِ خارجہ نے اس حوالے سے روسی ہم منصب سے فون پر رابطہ کیا ۔امریکی وزیرِ خارجہ نے روسی وزیرِ خارجہ سے گفتگو کے دوران سفارت کاری سے یوکرین کا معاملہ حل کرنے پر زور دیا ۔

مزید پڑھیں:  تائیوان میں‌ قیامت خیز زلزلہ، 9 افراد ہلاک، متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا