پاکستان کورونا سے ہلاک افراد

پاکستان: کورونا سے مزید 40 افراد ہلاک، مثبت شرح 5.5 فیصد ریکارڈ

پاکستان میں کورونا سے مزید 40 افراد انتقال کر گئے، مزید 2870 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51677 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2870 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 40 ہلاکتیں ہوئیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں اتوار کو تاریخ کی بڑی ریلی ہوگی، شیرافضل

یہ بھی پڑھیں: ذیابیطس اور موٹاپے کا علاج کرنے کیلیے پروٹین تیار

این سی او سی کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.5 فیصد رہی، ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 29917 ہو گئی اور مجموعی کیسز 14 لاکھ 94 ہزار 293 تک جا پہنچی ہیں۔

مزید پڑھیں:  دوران عدت نکاح کیس کی سماعت بغیر کارروائی 6 اپریل تک ملتوی

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4692 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 13 لاکھ 93 ہزار 209 ہو گئی ہے۔