بِل گیٹس عمران خان کے شکرگزار

بِل گیٹس ، عمران خان کے شکرگزار

بل گیٹس نے دورہ پاکستان کے دوران عمران خان سے ملاقات میں نتیجہ خیز گفتگو پر شکریہ ادا کردیا۔

بِل گیٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر نتیجہ خیز بات چیت کے لیے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

بِل گیٹس نے پاکستان سے جانے کے بعد اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کے عزم کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔ اور پُر امید ہوں کہ اگر ہر کوئی چوکنا اور ہوشیار رہے تو ہم پولیو کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں بل گیٹس کو ہلال پاکستان ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد کی گئی ۔ وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی اور وفاقی وزرا تقریب میں شریک تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، جس کے بعد مائیکروسافٹ کے بانی کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے بل گیٹس کو  احترام اور عزت کیلئے دیئے جانے والے اعزاز ہلال پاکستان ایوارڈ سے نوازا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری رمضان میں بھی جاری، 27 فلسطینی شہید

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی حکومت نے بل گیٹس کو ہلال پاکستان سے نوازا

مزید پڑھیں:  پاکستان کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کے اقدامات اور عزم متاثر کن ہے، ہم پولیو کے خلاف جنگ کے آخری مراحل کے قریب ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے پاس پولیو کا خاتمہ کرکے تاریخ رقم کرنے کا موقع ہے، کورونا کے باوجود پاکستان کے انسدادِ پولیو کے اقدامات حیران کن ہیں۔

اس کے علاوہ بل گیٹس نے سمارٹ اورمائیکروسمارٹ لاک ڈائون حکمت عملی سمیت دیگراقدامات کو سراہا۔ بل گیٹس نے کورونا اور ویکسینیشن مہم پرخیالات کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیراسد عمرنے بل گیٹس اورانکی فاؤنڈیشن کورونا وباء میں اقدامات کی حمایت کرنے کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بِل گیٹس نے پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ بل گیٹس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، جبکہ وزیراعظم کی جانب سے معزز مہمان کیلئے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔