گاڑی پر فائرنگ صحافی جاں بحق

کراچی میں گاڑی پر فائرنگ ، صحافی جاں بحق

کراچی میں نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نجی نیوز ٹی وی کے صحافی اطہرمتین جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی کے قریب گاڑی پرفائرنگ سے کار سوار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے کی شناخت اطہر متین کے نام سے ہوگئی ہے جو کہ نجی ٹی وی سے وابستہ تھے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، ائل ڈیپو یونین ممبران میں فائرنگ تبادلہ، ایک شخص جاں بحق

یہ بھی پڑھیں:عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم کو بری کر دیا

ایس پی گلبرگ طاہر نورانی کا کہنا ہے کہ اطہر متین بچوں کو اسکول چھوڑنے کے بعد واپس جارہے تھے کہ بائیک سوار دو لڑکوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی، لیکن کار سوار نے گاڑی ان کی بائیک سے ٹکرادی۔ اطہر متین کی گاڑی سے ٹکرانے کے بعد بائیک سوار گرگئے، جس کے بعد بائیک سوار نے اٹھ کر پستول سے تین فائر کئے ایک گولی اطہرمتین کے سینے میں لگی۔ مقتول کی نعش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی اغوا کرنیوالا خواجہ سرا گرفتار

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد بائیک سوار اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر دوسرے شہری سے بائیک چھین کرفرار ہوگئے۔ایس پی کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مزید تفتیش کریں گے۔