فیصل واوڈا تاحیات نا اہلی چیلنج

فیصل واوڈا نے تاحیات نا اہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

فیصل واوڈا نے تاحیات نا اہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، جس میں کہا اسلام آبادہائی کورٹ نے عجلت میں اپیل خارج کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ کے تاحیات نا اہلی کے فیصلوں کیخلاف اپیل دائر کردی۔ فیصل واوڈا کی اپیل ایڈووکیٹ وسیم سجاد نے سپریم کورٹ میں دائر کی، اپیل میں الیکشن کمیشن اورمخالف شکایت کنندگان کوفریق بنایا گیا ہے۔ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن سے کچھ نہیں چھپایا، الیکشن کمیشن نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، الیکشن کمیشن کے پاس آرٹیکل 62 ون ایف کے اطلاق کا اختیار نہیں، امریکی شہریت پیدائش سے ہی ملی بعد میں نہیں لی گئی۔ اسلام آبادہائی کورٹ نےعجلت میں اپیل خارج کی، استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر سینیٹر کے عہدے پر بحال کیا جائے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلوں کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  چمن، پی بی 50 پر عوامی نیشنل پارٹی کے انجینئر زمرک خان اچکزئی کامیاب