یوکرائن تنازعہ امریکی سفیر ملک بدر

یوکرائن تنازعہ:روس نے نائب امریکی سفیر کو ملک بدر کردیا

یوکرائن کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا، روس نے ماسکو میں تعینات امریکہ کے دوسرے سب سے سینئر سفارتکار بارٹ گورمین کو ملک بدر کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے اس بیان ” روس کا یوکرائن پر حملے کا خطرہ بہت زیادہ ہے” کے بعد روس نے ماسکو میں تعینات امریکہ کے ڈپٹی چیف آف مشن کو ملک بدر کردیا۔

مزید پڑھیں:  مسجد الحرام میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس روبورٹ زائرین کی رہنمائی کرینگے

یہ بھی پڑھیں:روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو پابندیاں تیار ہیں،امریکہ

امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روس نے یہ اقدام بلا اشتعال اٹھایا ہے جس کا جواب دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔ امریکی ترجمان نے مطالبہ کیا کہ روس بلا وجہ امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنا بند کرے کیونکہ اس وقت دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی روابط کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  شانگلہ حملہ :چین کا ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ