مدینہ منورہ خواتین کیلئے حفوظ شہر

تنہا سفر کرنے والی خواتین کیلئے مدینہ منورہ محفوظ ترین شہر قرار

تنہا سفر کرنے والی خواتین کے لیے مدینہ منورہ دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار دےدیا گیا ہے۔

برطانوی ادارے انشیور مائی ٹرپ نے دنیا بھر سے تنہا سفر کرنے والی خواتین کے لیے محفوظ ترین شہر کی فہرست جاری کردی۔

فہرست کے مطابق مدینہ منورہ میں جرائم کی شرح انتہائی کم ہے۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر تھائی لینڈ کا شہر چیانگ مائی، تیسرے نمبر پر دبئی، چوتھے نمبر پر جاپان کا شہر کیوٹو ہے۔ اس کے علاوہ فرانس کے دار الحکومت پیرس کو مسافر خواتین کے لیے سب سے کم محفوظ شہر قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  رفح پر حملے کی مشاورت، نیتن یاہو اسرائیلی وفد امریکہ جانے کو تیار
مزید پڑھیں:  پی آئی اے نجکاری ،بین الاقوامی سرمایہ کار گروپس سے رابطے

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں ٹرین اب خواتین چلائیں گی۔

ادارے نے اپنی تحقیق میں رات کے وقت تنہا خواتین کا سفر کرنا، پر امن طریقے سے گھومنا پھرنا، جرائم کی شرح کم ہونا اور دوسرے لوگوں سے تعاون اور احترام حاصل کرنے پر فہرست تیار کی ہے۔