احمد آباد بم دھماکوں

احمد آباد بم دھماکوں کا الزام، 38 ملزمان کو سزائے موت

احمد آباد میں 2008ء میں ہوئے بم دھماکوں کےالزام میں49 ملزمان کو سزا سنا دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں جولائی 2008 کو احمد آباد میں ہونے والے بم دھماکوں کیس کا فیصلہ آج سنا دیا گیا،بھارت کی خصوصی عدالت نے 38 مجرموں کو سزائے موت سنادی جبکہ 11 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ دھماکوں میں مرنے والوں کو ایک لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے معاوضہ دینے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر حملہ، فلسطینیوں کا مسجد اقصیٰ کے باہر جشن

8 فروری کو جج نے کل 78 ملزمان میں سے 49 کو تعزیرات ہند کے مختلف جرائم بشمول قتل، بغاوت اور ریاست کے خلاف جنگ چھیڑنے کے لیے مجرم قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا،13 طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی، ملزم کو عمر قید کی سزا

مزید پڑھیں:  کسی بھی نئی مہم جوئی کا سخت جواب دیا جائے گا،ایرانی صدر

خیال رہے 26 جولائی 2008 کو احمدآباد میں 26 جولائی 2008 کو 70 منٹ کے دوران 21 بم دھماکے ہوئے تھے جس میں 56 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے۔ یہ دھماکے مختلف مقامات بشمول ریاستی حکومت کے زیر انتظام سول اسپتال، احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام ایل جی اسپتال، بسوں، پارک کی گئی سائیکلوں، کاروں اور دیگر مقامات پر کیے گئے۔