پاکستان یورپی یونین کیساتھ تعلقات

پاکستان یورپی یونین کیساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے

سپہ سالار پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین ممالک سے مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیلجیئم کا سرکاری دورہ کیا۔دورے کے موقع پر آرمی چیف نے برسلز میں یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل کلاڈیو سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ ملاقات میں یورپی یونین کیساتھ باہمی تعلقات کیامور پر بھی بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کیساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے، پاکستان یورپی یونین کیساتھ تعاون کومزید فروغ دینے کاخواہاں ہے۔ملاقات میں یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین نے علاقائی امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ بیلجئیم میں سیکرٹری جنرل یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروسز سٹیفانو سانینوسے بھی ملاقات کی۔

مزید پڑھیں:  پرویز خٹک پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے پر تولنے لگے