وہاب ریاض 100 وکٹیں لینے بولر

وہاب ریاض پی ایس ایل 100 وکٹیں لینے والا پہلا بولر

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)7 میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے پی ایس ایل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔فاسٹ بولر وہاب ریاض ایچ بی ایل پی ایس ایل میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔پشاور زلمی کے کپتان اور فاسٹ بولر وہاب ریاض نے اپنے پی ایس ایل کے 75 ویں میچ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز دانش عزیز پی ایس ایل میں وہاب ریاض کا 100 واں شکار بنے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا