مانتا ہوں مہنگائی ہے وزیر اعظم

مانتا ہوں کہ ملک میں مہنگائی ہے: وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں مہنگائی کا اعتراف کرلیا ہے

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز منڈی بہاء الدین میں جلسے سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ہے، اس لیے ہر وقت یہی سوچتا ہوں کہ عوام کیلئے کیا کروں۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

مزید پڑھیں:  پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش، 7 دہشتگرد ہلاک

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے صحافی عوام کو یہ بھی بتائیں کہ مہنگائی کیوں ہے، کورونا کی وجہ سے سپلائی لائن متاثر ہوئی اور چیزیں مہنگی ہو گئی ہیں، آج سے آٹھ نو ماہ پہلے پیٹرول 40 ڈالر پر تھا جو اب 90 ڈالر تک جا پہنچا ہے لیکن ہماری کوشش ہےکہ آپ پر بوجھ کم کریں اور آپ پر مزید بوجھ نہ آئے۔

مزید پڑھیں:  ملکی مفاد کیخلاف بیان سے کر لاتعلقی کا اظہار پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، عطا تارڑ

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہمارا ملک چل رہا ہے، ریکارڈ ٹیکس کلیکشن اور ایکسپورٹ ہے، ہماری کبھی اتنی آمدنی نہیں تھی جو آج ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے کبھی اتنا پیسہ نہیں بھیجا جتنا اب بھیجا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔