کورونا سے اموات

پاکستان میں کورونا سے اموات 29976 ہو گئیں

پاکستان میں مہلک وبا کورونا وائرس سے مزید 26 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 976 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 983 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 98 ہزار 676 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100انڈیکس67ہزار پوائنٹس کی حد چھونے لگا

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں47 ہزار 780 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.15 فیصد پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کورونا مزید 33 جانیں نگل گیا

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 430 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 20، خیبر پختونخوا 6 ہزار 182، اسلام آباد ایک ہزار2، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 373 اور آزاد کشمیر میں 780 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے، مولانا فضل الرحمان

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار314، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 14ہزار277، پنجاب میں 4 لاکھ 98 ہزار 322، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار702، بلوچستان میں 35 ہزار 206، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 535اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 302 ہو گئی ہے۔