مساجد میں نیکر پہننے پر پابندی

مساجد اور سرکاری دفاتر میں ’ نیکر‘ پہننے پر پابندی عائد

مساجد و سرکاری اداروں میں ’نیکر‘ پہننے والوں پر جرمانہ ہوگا۔

سعودی عرب میں مساجد اور سرکاری اداروں میں ہاف پینٹ پہن کر آنا سماجی آداب کے منافی قرار دے دیا گیا ہے تاہم مساجد اور سرکاری اداروں میں نیکر پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے سماجی آداب کے منافی نئی خلاف ورزی اور اس پر جرمانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:  آیت اللہ خامنہ ای کا اسرائیل پر حملہ کرنے والے پاسداران انقلاب سے اظہار تشکر

تفصیلات کے مطابق مساجد اور سرکاری اداروں میں ہاف پینٹ پہنے پر 250 سے 500 ریال تک جرمانہ ہوگا۔

وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کی جانب سے کیے گئے اعلان کے بعد سماجی ذوق کی خلاف ورزیاں 19 سے بڑھ کر 20 ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  سفارتی تعلقات بحال، 9 سال بعد ایران سے معتمرین عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

واضح رہے کہ سماجی ادب کے منافی خلاف ورزیوں کا لائحہ عمل دو نومبر 2019 سے نافذ کیا جاچکا ہے۔ اس وقت اس فہرست میں 19 خلاف ورزیاں شامل تھیں۔ سابقہ خلاف ورزیوں پر 50 ریال سے لے کر 6 ہزار ریال تک کا جرمانہ مقرر ہے۔