گیس لیکیج سے آتشزدگی

گیس لیکیج سے آتشزدگی، دادی کمسن پوتوں سمیت جاں بحق

مرکز اسلامی کی مسجد کے امام قاری عمرالدین کے گھر میں گیس لیکج کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو 1122 پشاور کے مطابق آگ لگنے سے والدہ ، دو بچے اور اہلیہ شدید جھلس گئے جنہیں برن سینٹر منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جھلسنے والے دو بچے اور والدہ چل بسے۔ قاری عمرالدین کی اہلیہ برن سینٹر میں زیرعلاج ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں قیمتی پتھروں کے کاروبار کیلئے جیمز پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ سنٹر کے قیام کا فیصلہ

دوسری جانب پشاور کے علاقہ اندرون لاہوری گیٹ محلہ ملاں صمد کے علاقے میں کاشف نامی شخص کے گھر میں گیس لیکیج سے دھماکہ ہوا جس سے 2 دو بچے اور ایک مرد جھلس گیا۔ زخمیوں میں 30 سالہ کاشف ، 03 سالہ ماہم اور 1 سالہ فواد عمر شامل ہیں۔ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشیں، 33 افراد جاں بحق، 46 زخمی