بجلی فی یونٹ اضافے

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرول بم گرنے کے بعد بجلی کے صارفین کیلئے ایک اور بری خبر آگئی ہے، جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کر دی گئی اور نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 28 فروری کو سماعت کرے گا۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کاپاکستان کی مشروط مددکا اعلان،اصلاحات پر زور

سی پی پی اے کے مطابق جنوری میں ہائیڈل سے 5.83 فیصد اور کوئلے سے 33.15 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ ڈیزل سے 6.73 فیصد اور فرنس آئل سے 14.07 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مانتا ہوں کہ ملک میں مہنگائی ہے: وزیر اعظم

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مقامی گیس سے 14.37 فیصد اور ایل این جی سے 7.12 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ اسی طرح جوہری ایندھن سے 14.37 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ ہوا سے 2.22 فیصد اور بگاس سے 1.22 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

مزید پڑھیں:  رفح میں فوجی کارروائی سے ہولناک انسانی سانحہ جنم لے گا، جی 7 اجلاس

یاد رہے کہ حال ہی میں حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 12 روپے اضافہ کیاہے جس نے شہریوں کی کمر توڑ کر کھ دی ہے ۔