معاشی حالات

بلاول ،مولانا ،مریم نواز اور شہبازشریف سیاسی بونے ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کا پیسہ اگر پاکستان آجائے تو معاشی حالات بہتر ہوجائیں گے۔

پنڈ دادنخان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی ویزر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بلاول ،فضل الرحمان ،مریم نواز اور شہبازشریف سیاسی بونے ہیں۔ یہ کیا عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے ان پراپنے گھرمیں اعتماد نہیں کیاجاتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو وفاق اور پنجاب میں کوئی خطرہ نہیں، اپوزیشن سینیٹ میں اکثریت کے باوجود اپنے ووٹ پورے نہیں کروا سکی، اپوزیشن میں جرات ہے تو کل ہی عدم اعتماد لے کر آئیں۔ جہانگیر ترین کو جانتاہوں وہ پارٹی کے ساتھ رہیں گے۔ شریف خاندان کا پیسہ اگر پاکستان آجائے تو معاشی حالات بہتر ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں:  حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ سے اے این پی امیدوار زمرک خان اچکزئی کامیاب

یہ بھی پڑھیں:آپ پچھلے جنم میں ساس تو نہیں تھیں؟ احسن اقبال سے شہباز گل کا سوال

وفاقی وزیر نے کہا کہ محسن بیگ نے مراد سعید کے لئے جو بیہودہ زبان استعمال کی اس پر ایف آئی اے نے کارروائی کی۔ مراد سعید نے آگے بڑھ کے معاملے پر ایف آئی آر درج کرائی، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان کا کوئی بھی شخص محسن بیگ جیسے طرز کلام کی حمایت نہیں کرتا، قانون انہیں احترام سکھانا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں:  190ملین پانڈز کیس:مزید6گواہوں کے بیان قلمبند

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی آواز کو دنیا بھرمیں پذیرائی ملتی ہے۔ سیاسی مخالفین کی آوازعالمی سطح پرنہیں سنی جاتی۔ وزیر اعظم کے دورہ روس کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ چین کے بعد روس کے ساتھ پاکستان کے مستحکم تعلقات قائم ہونے جا رہے ہیں، 23سال بعد پاکستان کا کوئی وزیر اعظم ماسکو کا دورہ کرنےجا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کا دورہ روس گیم چینجر ہو گا، دورہ چین میں وزیراعظم کاپرتپاک استقبال کیا گیا۔