وزراء پارلیمینٹیرین انتخابی مہم

وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ، وزراء اور پارلیمینٹیرین انتخابی مہم چلا سکیں گے

وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ قانون میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی کابینہ نے آرڈیننس کے زریعے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ قانون میں بڑی تبدیلی کردی ہے، جس کے تحت وزرا اور پارلیمنٹیرینز اب انتخابی مہم چلا سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  6 ججز کا خط، سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج دوبارہ ہوگا

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 31 مارچ کو ہی ہونگے، الیکشن کمیشن

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر تمام سیاسی جماعتوں کو تحفظات تھے،تاہم وفاقی کابینہ نے آرڈیننس کی منظوری دے کر سیاست دانوں کو بڑا ریلیف دیا ہے۔ آرڈیننس کو قانون بنانے کے لئے سمری صدر مملکت کو ارسال کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی