جوبائیڈن یوکرین پر حملہ پیش گوئی

جوبائیڈن نے ایک بار پھر یوکرین پر حملہ کی پیش گوئی کردی

امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک بار پھر روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کیے جانے کی پیش گوئی کر دی۔

امریکی صدرجو بائیڈن کا کہنا ہے کہ روس آئندہ کچھ دنوں میں یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ روس نے یوکرین پر حملہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ روس نے فوج کو یوکرین سرحد سے واپس نہیں بلایا ۔اس لیے حملے کا خطرہ ہے۔ روس جنگ کا بہانہ چاہتا ہے اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ کے الشفا ہسپتال کے سامنے دوسری اجتماعی قبر دریافت

یہ بھی پڑھیں:یوکرائن تنازعہ:روس نے نائب امریکی سفیر کو ملک بدر کردیا

روس یوکرین کشیدگی سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روسی حمایت یافتہ یوکرینی باغی اشتعال انگیزی پھیلا رہے ہیں۔ امریکی اتحادی روس کی تقسیم کرنے کی کوشش کے باوجود متحد ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکی یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف احتجاج پر 100سے زائد طلباگرفتار

انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں روس کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔یوکرین پر روس کے حملے کی وجوہات کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ مسئلے کے حل کے لیے سفارتکاری کا امکان ہمیشہ موجود رہتا ہے