جمہوری مارچ روکنے کا حق نہیں

جمہوری مارچ کو روکنے کا کسی کو حق نہیں، شیریں مزاری

وفاقی وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ خواتین کے عالمی دن پر جو چاہے عورت مارچ کرے، جو چاہے حجاب مارچ کرے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے یہ بات کہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جمہوری مارچ کو روکنے کا کسی کو حق نہیں ہے۔ مذہبی جماعتوں کی خواتین مارچ کر سکتی ہیں تو دیگر خواتین کیوں نہیں کر سکتیں؟ اپنے بیان میں وفاقی وزیرِ انسانی حقوق نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ دنیا بھر میں خواتین اپنا دن منا سکتی ہیں تو یہاں کیوں نہیں؟

مزید پڑھیں:  جمشید دستی اورمحمد اقبال کی قومی اسمبلی رکنیت معطل

یہ بھی پڑھیں:حجاب تنازعہ : خاتون لیکچرار ملازمت سے مستعفی

خیال رہے گزشتہ روز اسلام آباد میں ’یومِ حجاب‘ سے متعلق ایک تقریب میں خطاب کے دوران جے یو آئی (ف) کے رہنما عبدالمجید ہزاروی نے اعلان کیا تھا کہ اسلام آباد میں اگر 8 مارچ کو بیہودگی کرنے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے، 8 مارچ کو عورت مارچ کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ خواتین کے حقوق کے نام پر بیہودگی کرنے کی کوشش کی گئی تو بزور طاقت روکیں گے، خواتین کے حقوق کے نام پر بے حیائی پھیلائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں شدید بارشیں، ندی نالے بپھر گئے، نشیبی علاقے زیرآب

علاوہ ازیں جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ بھارت کے مسلمانوں اور بالخصوص حجاب کے دفاع کے لیے قربانیاں پیش کر رہی ہیں، آج بھارت کا چہرہ واشگاہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دہشتگردوں پر میں لعنت بھیجتا ہوں جنہوں نے بھارت کا سیکولر چہرہ مسخ کیا۔