بلدیاتی انتخابات نتائج میں ردوبدل

خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں ردوبدل کا انکشاف

خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن کے نتائج میں ردوبدل کا انکشاف ہوا۔ تفصیلات کے مطابق نجی الیکشن مبصر تنظیم پتن کے مطابق خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے نتائج میں دو تہائی سے زائد پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں ردوبدل کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مبصر تنظیم پتن نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے میں پہلے مرحلے کے حوالے سے جائزہ رپورٹ میں انتخابات کی شفافیت پرسوال اٹھا دیئے۔تنظیم کے نیشنل کو آرڈینیٹر سرور باری کا کہنا ہے کہ اگر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کیا جاتا تو یہ مسائل نہ ہوتے۔ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ خیبرپختونخواہ میں نوشہرہ، صوابی اور باجوڑ کے ایک ہزار دو سو 38 فارمز میں مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد جیت کے مارجن سے زیادہ تھی۔ تنظیم کے نیشنل کو آرڈینیٹر سرور باری نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں:  گاجر کا جوس، کولیسٹرول کم اور مدافعت بڑھاتا ہے

سرور باری نے اس حوالے سے کہا کہ نتائج فارم پر معلوم نہیں کس کے دستخط ہیں؟ آر او کون ہے؟ ویب سائٹ پر لگے ہیں مگر پڑھے نہیں جاتے۔ الیکشن کمیشن نے یہ سارے فارم بغیر اسکروٹنی کے اپنی ویب سائٹ پر ڈال دئیے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ریٹرننگ افسران کے بنائے گئے انتخابی فارمز میں 6 بڑی خامیاں سامنے آئیں تنظیم نے ذمہ داران کے خلاف بڑا مطالبہ بھی کردیا۔مبصر تنظیم سمجھتی ہے کہ اگر الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پرکروائے جاتے تو کسی حد تک شفافیت ممکن تھی۔

مزید پڑھیں:  سٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرزکو اعزازات عطا

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، صوبے کے 13 اضلاع میں پُر امن انداز میں ری پولنگ اور پولنگ مکمل کرلی گئی، غیر حتمی نتائج کے مطابق میئر اور تحصیل کونسل کے چیئرمین عہدوں پر جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) پلڑا بھاری ہے۔