امریکہ حجاب پہننے پر پابندی مظاہرہ

امریکہ، بھارتی طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کیخلاف مظاہرہ

بھارتی ریاست کرناٹک میں ہائی کورٹ کی طرف سے تعلیمی اداروں میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف بھارتی نژاد امریکی مسلمانوں نے ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں احتجاج کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سو سے زیادہ افراد نے جن میں خواتین کی ایک بڑی تعداد شامل تھی کرناٹک حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلم طالبات کے ساتھ امتیازی سلوک کو فوری طور پر بند کرے جنہیں حجاب اتارنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے پلے کارڑز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ "حجاب ہمارا آئینی حق ہے، بھارت میں حجاب پر پابندی بند کرو، اسلامو فوبیا بند کرو، حجاب پر حملہ مسلمان لڑکیوں کو تعلیم سے محروم کرنے کی سازش ہے ۔

مزید پڑھیں:  برطانیہ میں کسانوں کا احتجاج،پارلیمنٹ کا گھیراؤ