فرحان اختر دوسری شادی کرلی

فرحان اختر دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک

بالی ووڈ اداکار و پروڈیوسر فرحان اختر نے گرل فرینڈ شیبانی ڈانڈیکر سے شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرحان اختر نے اپنی زندگی کے اس بڑے دن کالے کورٹ پینٹ کا انتخاب کیا فرحان اختر کو دھوپ سے بچنے کے لیے چشمے لگائے بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دلہن شیبانی نے لال عروسی جوڑا زیب تن کیا۔

فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر نے اپنی شادی کو نہایت ہی سادہ رکھتے ہوئے قریبی عزیز و اقارب کے سامنے ساری زندگی ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کی قسمیں کھائیں ،جوڑے نے الگ الگ قسمیں لکھیں جو انہوں نے آج تمام مہمانوں کی موجودگی میں پڑھ کر سنائیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر نے نہ نکاح کیا اور نہ ہی مراٹھی طرز کی شادی کے تحت کوئی رسم ادا کی، کہا جارہا ہے کہ جوڑے نے ایک دوسرے کے مذہبی پس منظر اور عقائد کو اپنے خاص دن سے دور رکھنے کے لیے روایتی شادی نہ کرنے کا انتخاب کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر کی شادی کی تقریب کا انعقاد جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کے کھنڈالہ میں واقع فارم ہاؤس میں کیا گیا ہے۔ تقریب میں شرکت کے لیے رہتیک روشن، راکیش روشن ، امرتا اروڑا، ریا چکرورتی، انوشا ڈانڈیکر نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

واضح رہے کہ فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر نکاح کریں گے نہ مراٹھی شادی کے تحت کوئی رسم ادا کی جائے گی۔ جوڑے نے ایک دوسرے کے مذہبی پس منظر اور عقائد کو اپنے خاص دن سے دور رکھنے کے لیے روایتی شادی نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے۔