اداروں پر تنقید جرم قرار

اداروں پر تنقید قابل دست اندازی جرم قرار دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے فوج اور عدلیہ پر تنقید کو قابل دست اندازی جرم قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز حکومت نے پریوینشن آف الیکڑانک کرائم ایکٹ 2016 میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکٹ میں ترمیم کے بعد عدلیہ، فوج اور دیگر اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

مزید پڑھیں:  سنی اتحاد کونسل کی پنجاب میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

یہ بھی پڑھیں: جمہوری مارچ کو روکنے کا کسی کو حق نہیں، شیریں مزاری

ترمیم کے ذریعے اداروں پر تنقید کرنے والوں کو 3 سے 5 سال تک سزا دی جائیگی۔ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جلد جاری کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں فوری جنگ بندی کا وقت آ گیا ہے،اسحاق ڈار

واضح رہے کہ اس سے قبل پریوینشن آف الیکڑانک کرائم ایکٹ 2016 کے مطابق فوج اور عدلیہ پر تنقید کرنے والوں کو 3 سال تک سزا دی جاتی تھی۔