ثانیہ عاشق کی شادی مریم نواز

(ن) لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق کی شادی، مریم نواز کی شرکت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق کی شادی کی تقریب گزشتہ روز ہوئی ، اس موقع پر مریم نواز کی شرکت نے تقریب کو مزید چار چاند لگا دئیے، تقریب کے دوران مریم نواز کی تصاویر انٹرنیٹ پر توجہ کا مرکز بن گئیں، لیگی نائب صدر نے ثانیہ عاشق کی شادی میں شرکت کیلئے سرخ رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا۔

مسلم لیگ ن کی ایم پی اے ثانیہ عاشق نے اپنی شادی کیلئے سرخ عروسی جوڑا زیب تن کیا۔ لیگی رہنما کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر مریم نواز سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شادی کی مبارکباد دی۔

تقریب میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، ایم این اے طاہرہ اورنگزیب ، نوشین افتخار، شاہد خاقان عباسی ، طلال چوہدری، ملک احمد خان اور ایم پی اے عظمیٰ بخاری کے علاوہ دیگر لیگی قیادت بھی نظر آئی۔ ثانیہ عاشق کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جارہی ہیں۔ لوگوں کی جانب سے مبارکباد کے ساتھ ساتھ زندگی کے نئے سفر کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزید دیکھیں :   نوازشریف کی سیاست ختم کرنے والی جماعت کرچی کرچی ہو گئی، مریم نواز