پاکستان میں کورونا کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے 1644 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 33 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 9 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 644 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 320 گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں49 ہزار 866 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 3.29 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف سے ترک فوجی سربراہ کی ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کورونا سے اموات 29976 ہو گئیں

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار967، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 14ہزار698، پنجاب میں 4 لاکھ 98 ہزار 724، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار764، بلوچستان میں 35 ہزار 229، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 599اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 339 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 441 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 29، خیبر پختونخوا 6 ہزار 194، اسلام آباد ایک ہزار2، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 373 اور آزاد کشمیر میں 781 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  9 مئی کے مقدمات جلد انجام کو پہنچیں گے ، عطا تارڑ

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 67 ہزار 658 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 386 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 14 لاکھ 2 ہزار 653 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔