باکسر عامر خان فائٹ

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اہم فائٹ ہار گئے

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کو باکسر کیل بروک نے اہم فائٹ میں شکست دے دی۔

باکسر عامر خان اپنے کریئر کی اہم فائٹ میں ناکام رہے۔ باکسر کیل بروک نے باکسر عامر خان کو ناک آوٹ کر دیا۔ دونوں باکسرز کے درمیان 12 راونڈز پر مشتمل فائٹ صرف چھ راونڈز تک چل سکی۔ فائٹ کے چھٹے راونڈ میں ریفری نے باوٹ کو روک دیا۔

باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ شکست پر غمزدہ ہوں۔ جس طرح فائٹ کرنی چاہیے تھی ویسے نہیں کر سکا۔ میچ سے پہلے ٹریننگ کے لیے بہت محنت کی لیکن شاید کچھ کمی رہ گئی تھی۔ انہوں نے کہا ہے کہ باکسر کیل بروک نے اچھی کارکردگی دکھائی،آج رات ان کی تھی۔ کیل بروک نے وہ سب کیا جس کی انھیں ضرورت تھی۔ انہوں نے اپنے حریف باکسر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کیل بروک نے بہترین کارکردگی دکھائی۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان

یہ بھی پڑھیں:پی سی بی نے جیمز فالکنر کی پی ایس ایل میں شرکت پر پابندی عائد کردی

باکسر عامر خان نے مانچسٹر ارینا آئے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ میچ کےدوران زبردست سپورٹ پر شائقین کے شکرگزار ہیں۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات

واضح رہے کہ مانچسٹر میں ہونے والی فائٹ برطانوی باکسر کے کرئیر کی اہم ترین فائٹ تھی۔ باکسر عامر خان 2 سال کے بعد رنگ میں اترے تھے پاکستانیوں کی بڑی تعداد باکسر عامر خان کی اسپورٹ میں مانچسٹر ایرینا میں موجود تھی۔ مانچسٹر ایرینا پاکستان زندہ باد اور عامر خان کے نعروں سے گونجتا رہا۔

عامر خان کی ہار پر پاکستانی شائقین نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ شائقین کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آئی کہ عامر خان نے بری پر فارمنس کیوں دی، امید ہے اگلی فائٹ میں ہمیں مایوس نہیں کریں گے۔