امریکا دوا کی اضافی خوراک

امریکا: دوا کی اضافی خوراک کے سبب 1 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

امریکا میں دوسال کے دوران ایک لاکھ سے زائد افراد دوا کی ضرورت سے زیادہ خوراک لینے پر ہلاک ہو گئے۔

امریکی سینٹر فار ڈِیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن نے اپنی رپورٹ میں خوفناک انکشاف کیا ہے، جس کے مطابق امریکا میں زیادہ خوراکیں لینے کا معاملہ سنگین ہوتا جارہا ہے۔

یہ لگاتار چوتھے مہینے ایسا ہو رہا ہے کہ دوا کی خوراک کی زیادتی کے سبب ہونے والی اموات کا سالانہ ریکارڈ بنا ہے اور ایک سال میں دوا کی خوراک کی زیادتی کے باعث اموات میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان تجارتی معاہدہ ،ڈرائیورز کیلئے ویزا اور پاسپورٹ کی شرط ختم

یہ بھی پڑھیں:نئی دہلی میں شادی کی تقریب کے دوران خواتین کنویں میں گرگئ،13 ہلاک

مزید پڑھیں:  حزب اللہ نے اسرائیل پر درجنوں میزائل داغ دیے

رپورٹ کے مطابق ستمبر 2020 سے ستمبر 2021 کے درمیان اندازاً 1 لاکھ 4 ہزار 288 امریکیوں کی دوا کی ضرورت سے زیادہ خوراک لینے کے سبب موت واقع ہوئی۔

ماہرین نے بڑھتی ہوئی اموات کی بڑی وجہ اوپیئڈز کو قرار دیا ہے، اب تک 78 ہزار 388 افراد اوپیئڈز کے باعث ہلاک ہوئے۔