بنوں :کورونا وائرس سے متاثرہ مزید چار مریض صحت یاب ہو گئے. چودہ روز سے جاری سوکڑی حسن خیل میں لاک ڈاون ختمکر دیا گیا26. مارچ کو حیات الرحمن کا ٹیسٹ رزلٹ مثبت آنے کے بعد ان کے قریبی رشتے داروں کے سواب ٹیسٹ لئے گئے تھے اور پورے علاقے کو سیل کردیا گیا تھا . سواب ٹیسٹ کا رزلٹ منفی ملنے کے بعد پورے علاقے کا لاک ڈاون ختم کردیا گیا .بنوں میں کورونا وائرس سے صحت یاب آفراد کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے .انتظامیہ نے تعاون کرنے پر علاقے کا عوام کا شکریہ آدا کیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments