پاکستان 139 ممالک کم مہنگا ملک

پاکستان 139 ممالک میں سب سے کم مہنگا ملک ہے، شوکت ترین

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ رہائشی اعتبار سے پاکستان، 138 ممالک کی نسبت سستا ہے، رہائش کے لحاظ سے تمام ممالک میں پاکستان کا 139 واں نمبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مختلف ممالک کے رہائشی اعتبار سے متعلق سروے کا انڈیکس ٹویٹ کیا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کوڈھونگ قرار دیا، مظاہروں کا اعلان

یہ بھی پڑھیں:تحریک عدم اعتماد کا اعلان نئی ڈیل کے لیے چال ہے

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ 138 ممالک کی نسبت پاکستان رہائشی اعتبار سے سستا ہے، رہائش کے لحاظ سے تمام ممالک میں پاکستان کا 139 واں نمبر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنے کی لاگت، امریکا کے مقابلے میں اوسطاً 71.52 فیصد کم ہے، پاکستان میں کرایہ اوسطاً امریکا کے مقابلے میں 90.64 فیصد کم ہے۔

مزید پڑھیں:  مسنگ پرسنزکامسئلہ ایک رات میں حل ہونےوالانہیں، اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ کراچی نیویارک سے 79.35 فیصد کم مہنگا ہے۔