ٹی وی پر ہر وقت ماتم

ٹی وی پر ہر وقت ماتم چلتا رہتا ہے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ حکومت نے غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے راستے کھولے ہیں۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آئی ٹی کورس کے لیے انٹری ٹیسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نوجوان علم کے حصول کے لیے کوشاں ہے، یہ بدلتا ہوا پاکستان ہے۔

ان کا کہنا تھا پہلے کہتے تھے کہ پاکستان میں نوکری نہیں مل رہی، حکومت نے غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے راستے کھولے ہیں، چین پاکستانی آئی ٹی انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔ اب ہر فرد کے ہاتھ میں موبائل فون ہے، کمپنیاں کہتی ہیں کہ نوکریاں ہیں مگر لوگ نہیں، آپ کو آنے والے وقت کے مطابق اپنے آپ کو بدلنا ہوگا اور جدید تعلیم کی طرف راغب ہونا ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی کا یونٹ 2 روپے 94 پیسے مزید مہنگا ہونے کا امکان

ایک موقع پر صدر کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر پر وقت ماتم چلتا رہتا ہے، اسے بھول جائیں، یہ ہو گیا وہ ہو گیا، نوجوان صرف اپنی تربیت پر زور دیں اور بہتر سے بہتر مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

واضح رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آئی ٹی کورس کے لیے انٹری ٹیسٹ کا اہتمام کیا گیا، جس میں 20 ہزار طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آئی ٹی کورس کے لیے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے سلسلے میں تقریب بھی منعقد کی گئی، جس میں صدر عارف علوی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، بچے متاثر

انٹری ٹیسٹ پاس کرنے والوں کو جدید ٹیکنالوجی کا مفت کورس کرایا جائے گا۔ انتظامیہ کے مطابق کورس مکمل ہونے کے بعد نوکری کے مواقع بھی دیے جائیں گے۔