ملتان سلطانز ایک کرونا کیس مثبت

پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز کے کیمپ سے ایک کرونا کیس مثبت آیا

پی ایس ایل سیزن سیون کے پلے آف راؤنڈ سے قبل ملتان سلطانز کے کیمپ سے کرونا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا کہ ملتان سلطانز کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا، جس پر ٹیم کے اسکواڈ اوردیگر ارکان کے کووڈ ٹیسٹ کئے گئے تمام ارکان کی رپورٹ منفی آئے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان اہم فائٹ ہار گئے

تاہم ملتان سلطانز کےسیکیورٹی کنسلٹنٹ میں کرونا کیس مثبت ہونے کے باعث انہیں قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا آج ہونے والا میچ شیڈول کےمطابق ہوگا۔