فضل الرحمان آصف زرداری ملاقات طے

مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ملاقات طے

وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا معاملے پر مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ملاقات طے پا گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے آصف زرادری کل مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان سابق صدر آصف زرداری کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے وقت اپوزیشن اپنا کرائے کا شو کرنا چاہتی ہے

ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوگی۔ دونوں رہنما وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق مشاورت کریں گے۔ ملاقات میں حکومتی اتحادیوں سے رابطوں سے متعلق تبادلہ خیال ہوگا۔

مزید دیکھیں :   کوئٹہ کی عدالت نے حسان نیازی کو راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالےکردیا