روس اشتعال انگیزی کا ذمہ دار

امریکا نے روس کو اشتعال انگیزی کا ذمہ دار قرار دے دیا

جرمنی میں جاری میونخ سکیورٹی کانفرنس میں امریکا اور نیٹو اتحادیوں نے روس کو اشتعال انگیزی کاذمہ دار قرار دے دیا، چین نے روس کے موقف کی حمایت کی۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی میں میونخ سکیورٹی کانفرنس جاری ہے جس میں یوکرین کا معاملہ زیر بحث آیا تو یوکرین کے صدر کا کہنا تھا کہ کیف ماسکو کے خلاف یورپ کی ڈھال ہے، یوکرین نے8 سال سے دنیا کی بڑی فوج کو روک رکھا ہے، روس کے ہرقسم کے اقدام کے لئے بھرپور تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:  چین میں طوفانی بارشیں، مواصلاتی نظام درہم برہم، متعدد افراد زخمی

یہ بھی پڑھیں: صومالیہ: ریسٹورنٹ میں خودکش دھماکا، انتخابی امیدوار سمیت 15 افراد ہلاک

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹو کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ روس مشرقی یورپ میں نیٹو افواج کی کمی چاہتا ہے مگر اس اشتعال انگیزی سے نیٹو افواج کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔ امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے کہا کہ حملے کی صورت میں صرف معاشی پابندیاں ہی نہیں لگیں گی بلکہ نیٹو کے مشرقی دفاع کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

چینی وزیر خارجہ نے امریکا اور یورپی ممالک کو تنقید کا نشانہ بنایا، میونخ کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعہ خطاب میں کہا کہ امریکا اور مغربی ممالک روس کے خدشات کا احترام کریں، کیا نیٹو کے مشرق کی جانب پھیلاؤ سے یورپ میں امن قائم ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں:  مودی کی مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز تقریر پر ہنگامہ برپا ، کارروائی کا مطالبہ

واضح رہے کہ جرمنی اور فرانس نے ہنگامی بنیادوں پر اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے، جرمن ایئر لائن لفتھانسا نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور اوڈیسا کے لئے پروازیں منسوخ کر دی ہے۔