President Arif Alvi 5

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علویٰ کی زیر صدارت علما و مشائخ کانفرنس

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت ایوان صدر میں علما و مشائخ کانفرنس جاری .کانفرنس کے دوران گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلی محمود خان کی مشترکہ سربراہی میں خیبر پختونخواہ سے علما و مشائخ کی بذریعہ ویڈیو لنک کانفرنس میں شر کت کی .کانفرنس میں تمام مکاتب فکر اور مسالک سے تعلق رکھنے والے 21 جید علما شامل ہیں ۔ کانفرنس میں کورونا صورتحال کے پیش نظر ماہ رمضان میں مساجد میں اجتماعات اور نماز تراویح کے سلسلے میں مشاورت جاری. کانفرنس میں کرونا کی وبا کے پھیلا کو روکنے کے لیے علما کی مشاورت سے مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ کانفرنس میں شریک علمامیں چیف خطیب مولانا اسماعیل، قاری روح اللہ مدنی، مولانا عبداللہ سلفی، مولانا نذر حسین مطہری اور دیگر شامل ہیں.

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر حملہ، پاکستان کا بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار