آٹھویں جماعت کی طالبہ اجتماعی زیادتی

آٹھویں جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی، ملزمان گرفتار

پنجاب میں حوا کی ایک اور بیٹی جنسی درندگی کا شکار ہوگئی ہے، واقعہ شیخوپورہ میں پیش آیا، جہاں سولہ سالہ لڑکی سے تین ملزمان نے اجتماعی زیادتی کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں ملزمان نے آٹھویں جماعت کی طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ میڈیکل رپورٹ میں بچی کےساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، زبانی تکرار پر فائرنگ، ماں بیٹا جاں بحق، ملزم گرفتار

یہ بھی پڑھیں: پھندو میں 18سالہ خاتون ، خزانہ میں جائیداد تنازعہ پر ایک شخص قتل

آئی جی پنجاب نے شیخوپورہ میں لڑکی سےمبینہ طور پر 3افرادکی زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سےواقعےکی رپورٹ طلب کر لی ہے

ڈی پی اوشیخوپورہ نے اعلیٰ حکام کو بھیجی جانے والی رپورٹ میں بتایا کہ پولیس نے 24گھنٹے میں تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمان میں شعیب ،اکبراورمحسن شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  صوابی، بھائی کی اپنے سگے بھائی پر گولیوں کی بوچھاڑ

واضح رہے کہ ملک بھر میں کم سن بچیوں سے زیادتی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے، چند روز قبل کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا اندوہناک واقعہ بھی پیش آیا تھا۔