روس یوکرین 2 فوجی ہلاک

روس اور یوکرین کے مابین جاری جھڑپوں میں یوکرین کے 2 فوجی ہلاک

یو کرین کی فوج نے تصدیق کی ہے کہ روس کے حمایت یافتہ باغیوں کے حملے میں ملک کے مشرقی علاقے میں دو فوجی ہلاک اور چار زخمی ہو ئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے ہفتے کو مختلف مقامات پر جنگ بندی کی 70 خلاف ورزیاں نوٹ کیں جب کہ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 66 خلاف ورزیاں کی گئی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی افواج کے رفح شہر پر حملوں کا سلسلہ جاری، مزید 5 فلسطینی شہید

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے روس کو اشتعال انگیزی کاذمہ دار قرار دے دیا

فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ باغیوں نے بھاری اسلحے کا استعمال کرتے ہوئے فرنٹ لائن کے ساتھ ساتھ 30 سے زیادہ مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جو کہ طویل عرصے سے کشیدگی کم کرنے کے لیے کیے گئے معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔

یوکرین کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ دو ماہ سے زائد عرصے سے جاری کشیدگی میں فوجیوں کی یہ پہلی اموات ہیں، مشرقی یوکرین میں 1500 سے زائد جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی گئیں جو کہ رواں سال میں سب سے زیادہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکی سینیٹ اجلاس، اسرائیل کیلئے 26 ارب ڈالر کا بل منظور

دوسری جانب یوکرین کے صدر زیلنسکی کا ہفتے کو کہنا تھا کہ وہ روسی صدر پوٹن سے ملنا چاہتے ہیں تا کہ اس کشیدہ صورت حال کا حل نکالا جا سکے۔