ملکہ برطانیہ کورونا وائرس کا شکار

ملکہ برطانیہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

ملکہ برطانیہ الزبتھ کورونا وائرس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کو بکنگھم پیلس نے بتایا ہے کہ ملکہ کو ہلکی سردی لگنے کی علامات ظاہر ہوئیں لیکن وہ ‘معمول کی ذمہ داریاں‘ انجام دے سکیں گی۔

بکنگھم پیلس کے بیان کے مطابق ملکہ کی طبی دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور وہ اس حوالے سے ضروری ہدایات پر عمل کریں گی۔‘

مزید پڑھیں:  طورخم:افغانستان سے آنیوالے مریضوں کیلئے ویزہ شرط لازمی قرار

خیال رہے 95 سالہ ملکہ الزبتھ دوم نے بدھ کو اپنی مصروفیات کے دوران جسم کی نقل و حرکت میں مسائل کی شکایت کی تھی۔

ملکہ کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بارے میں بھی خدشات کا اظہار کیا جا رہا تھا کیونکہ ان کے بڑے صاحبزادے شہزادہ چارلس میں ان سے ملنے کے دو روز بعد کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ اس کے بعد شہزادہ چارلس کی اہلیہ کمیلا میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد دونوں میاں بیوی آئسولیشن میں چلے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  سعودی وزیر دفاع پاکستان پہنچ گئے،آرمی چیف سے ملاقات ہوگی

 شاہی محل کے مطابق پچانوے سالہ ملکہ برطانیہ کو کورونا ویکسین کی تین خوراکیں لےچکی ہیں، ملکہ برطانیہ کو پہلی کووڈ ویکسین جنوری 2021 میں لگی تھی۔

یاد رہے کچھ دن قبل ہی ملکہ برطانیہ  کی حکمرانی کی 70 سال کی تکمیل ہوئی ہے۔ ملکہ الزبتھ  برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ بن گئی ہیں۔