گھوڑے کے مجسمے کی ٹانگیں

کرم پل پر نصب گھوڑے کے مجسمے کی ٹانگیں کاٹ دی گئیں

بنوں کے انٹری پوائنٹ کرم پل پر بنوں کی خوبصورتی کیلئے لگایا گیا گھوڑے کا مجسمہ نامعلوم افراد نے توڑدیا۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے تاریکی میں گھوڑے کے مجسمے کے آگے کی دو ٹانگیں تیزدھارآلے سے کاٹنے کے علاوہ گھوڑے پر سوار بزرگ شخص کے مجسمے کی ایک ٹانگ بھی کاٹ دی ۔ تزئین و آرائش کی غرض سے نصب مجسمے کو نقصان پہنچانے پر نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ٹی ایم او بنوں المارخان کی نگرانی میں مجسمے کو مرمت کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، شفیع نامی قیدی کی جیل میں خودکشی

بنوں کے تھانہ بسیہ خیل کے ایس ایچ او ارشد اللہ نے بتایا کہ مجسمے کو نقصان پہنچانے والے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔انہوں نے کہا واقعے پر اعلیٰ افسران نے سخت ایکشن لیا ہے اور اس حوالے سے کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔ بظاہر واقعے میں ملوث افراد نشے کے عادی لگ رہے ہیں۔ مجسمے کے آس پاس سے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیجز بھی نکالی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو اجازت لے کر ڈیوٹی سٹیشن چھوڑنے کی ہدایات

خیال رہے تقریباً ڈیڑھ برس قبل یہ مجسمہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی زیر نگرانی نصب کیا گیا۔ مجسمے سے مقامی لوگوں کی محنت اور پرانی روایات کی عکاسی کی گئی۔‘