سارے منی لانڈرر اتحاد بنا رہے

سارے منی لانڈرر اب اتحاد بنا رہے ہیں

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیسہ چوری کر کے باہربھیجنا پاکستان جیسے ملکوں کا اہم مسئلہ ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نےسماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاناما، پنڈورا اوراب سوئس اکاؤنٹس کی کہانی، کرپشن اورمنی لانڈرنگ پاکستان جیسے ملکوں کا اہم ترین مسئلہ ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اس مسئلے پرمسلسل آواز اٹھا رہے ہیں کہ امیر ملک غریب ملکوں کے اس استحصال کو روکیں۔ سارے منی لانڈرر اب اتحاد بنا رہے ہیں۔

مزید دیکھیں :   مانسہرہ میں کینیڈین کمپنی نے پہاڑ لیز پر لے لیے