گھریلو ملازمائیں گھر کا صفایا

ملازمائیں نشہ آور چائے پلا کر گھر کا صفایا کر گئیں

کراچی کے علاقہ گلشن اقبال میں گھریلو ملازمائیں گھر والوں کو نشہ آور چیز پلا کر گھر کا صفایا کرگئیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن ا قبال بلاک 13 ڈی میں گھر میں کام کرنے والی ماں بیٹی نے اہل خانہ کو نشہ آور چائے پلادی اور نقدی، زیورات اور قیمتی اشیاء چوری کرکے فرارہوگئیں۔

واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور جائے واردات سے ملزمان کے فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کردی۔پولیس کا بتانا ہے کہ خواتین ملزمان نے گھر میں موجود افراد کو نشہ آور چائے پلا کر واردات کی۔ اس حوالے سے پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ معمر میاں بیوی کو نشہ آور چائے پلا کر 45 لاکھ کا سونا لوٹ لیا گیا، واردات کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کرلیا گیا۔تاجر نے 5 ماہ قبل ماں بیٹی شمیم اور حمیرا کو کام پر رکھا تھا۔ واقعہ 19 فروری کو پیش آیا، واردات میں خواتین ملزمان 10 تولے سونے کی انگوٹھیاں، بالیاں، سونے کے 8 سیٹ، 12 چوڑیاں، سونے کی قیمتی 2 گھڑیاں اور ہزاروں روپے کیش بھی لے گئیں۔واردات سے متعلق متاثرہ تاجر نے بتایا کہ گھر کے گراؤنڈ فلور پر میرے والدین رہتے ہیں، جن کی دیکھ بھال کیلئے انہیں ملازمت پر رکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کرینگے

تاجر کے مطابق ماسیوں نے میرے والدین کو چائے میں نشہ آور چیز دے کر بیہوش کیا اور 45 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات اور نقدی کلے کر فرار ہوگئیں۔ متاثرہ تاجر نے بتایا کہ والدین کو نجی اسپتال لے گئے جہاں انہیں کافی دیر بعد بمشکل ہوش آیا، جرائم پیشہ ملازماؤں کی تصاویر پولیس کو فراہم کر دی ہیں۔بعد ازاں پولیس نے رپورٹ درج کرکے کارروائی کا آغاز کیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے شانتی نگر کے علاقے کے ایک گھر میں چھاپہ مارا تاہم مگر خالی گھر میں کوئی نہ ملا، دیگر مقامات پر بھی کارروائی کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق تاجر نے 5 ماہ قبل ہی اسے ملازمت پر رکھا تھا لیکن نہ تو اس کی پولیس سے تصدیق اور نہ ہی رجسٹریشن کروائی۔

مزید پڑھیں:  مسنگ پرسنزکامسئلہ ایک رات میں حل ہونےوالانہیں، اعظم نذیر تارڑ