سر میں کیل خاتون نفسیاتی علاج

سر میں کیل ٹھونکنے کا واقعہ، متاثرہ خاتون کے مفت نفسیاتی علاج کا اعلان

وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے سر سے نکالی گئی کیل کی متاثرہ خاتون کے مفت نفسیاتی علاج کا اعلان کیا ہے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ خاتون کی ذہنی نشونما اور نفسیاتی مسائل کے حل کے لئے علاج کرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نفسیاتی علاج کے سیشن متاثرہ خاتون کی مرضی کے مطابق ترتیب دیئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سکھ تاجر کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

یہ بھی پڑھیں:پشاور: اولاد نرینہ کی آرزو مند خاتون کے سر میں پیر نے کیل ٹھونک دی

واضح رہے کہ 8 فروری کو خاتون کے سر میں کیل ٹھونکنے کا واقعہ سامنے آیا تھا، واقعے میں ابتدائی طور یہ پتہ چلا تھا کہ اولاد نرینہ کی خواہش پر عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھوکی گئی ۔ واقعے کی تحقیقات کے بعد خاتون کا یہ بیان سامنے آیا کہ گھر میں کام کاج کے دوران جنات کی آمد ہوئی، کمرے کے سامنےگری تو میرے سر میں کیل لگی اور زخمی ہوگئی۔ خاتون کا لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آپریشن کرکے کیل کو نکالا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، وزرا، مشیر اور معاونین شرکت کرینگے