ایران جنگی طیارہ گر کر تباہ

ایران: جنگی طیارہ گر کر تباہ،3 افراد جاں بحق

ایران کے علاقے تبریز میں جنگی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹس سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ایران کے مقامی خبررساں کا کہنا ہے کہ جنگی طیارہ اسپورٹس ہال اور اسکول کے قریب حادثے کا شکار ہوا، طیارہ جس اسکول کے قریب زمین پر گرا، جو کہ کورونا کے باعث بند تھا، جبکہ ہلاک ہونے والا تیسرا شخص ایک پیدل چلنے والا شہری تھا جو حادثے کی زد میں آگیا۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں رکنیت :امریکا نے فلسطین کی درخواست ویٹو کردی

یہ بھی پڑھیں:روس اور یوکرین کے مابین جاری جھڑپوں میں یوکرین کے 2 فوجی ہلاک

میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی حکام کا بتانا ہےکہ طیارہ ایف فائیو ماڈل ٹریننگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اس میں تکنیکی خرابی پیش آئی جس کے باعث وہ کریش کرگیا۔

مزید پڑھیں:  سربراہ اقوام متحدہ کا خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ

فوجی حکام نے دونوں پائلٹس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹس نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو رہائشی علاقے میں گرنے سے بچایا اور اس کوشش میں ان کی جان گئی۔